شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، ایک شخص ہلاک

میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل شیواہ میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ولی گل جاں بحق ہوگیا ہے، پولیس زرائع کے مطابق مسلح افراد نے ولی گل نامی شخص کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم مزاحمت اور نہ روکنے پر مسلح افراد نے ولی گل کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑگیا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں