مہمند کےبائزئی اقوام کاگرینڈ جرگہ، ملک سلطان اور انکے بیٹے ڈی ایس پی آیاز خان پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اعلان، مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل

ضلع مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل بائیزئی میں ملک سلطان اور انکے بیٹے ڈی ایس پی آیاز خان کے خلاف بابازئی قبیلے نے ظلم و جبر کے بنا پر احتجاجی مظاہرے اور بیانات جاری کیا تھا، جس میں ملک سلطان کے بیٹے ڈی ایس پی آیاز خان کو تحصیل بائزئی سے تبادلہ بھی شامل تھا، تاہم اس کے برعکس ایک بڑی تعداد میں شہری ملک سلطان اور ڈی ایس پی آیاز کے حمایت میں نکل چکے تھے۔ دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے سرد جنگ شروع ہے، جس میں بیانات اور احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے تھے، ایسے صورتحال میں دونوں فریقین کے مابین کسی بھی وقت تصادم کا خطرہ بڑھ گیاتھا، جس کے تناظر میں گزشتہ روز غیر ڈھنڈ کے مقام پر بائیزئی کے مختلف اقوام کوڈا خیل، اتمر خیل، موسیٰ خیل، عیسیٰ خیل، بابازئی کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ بائیزئی قومی گرینڈ جرگے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور علاقہ بائیزئی کے نامی گرامی عمائدین نے حصہ لیا، گرینڈ جرگے سے مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کا ایک دوسرے پر الزامات، بیان بازی اور احتجاجی مظاہرے علاقے کے مفاد میں نہیں، اور نہ تنازعات بندوق، الزامات، بیان بازی اور احتجاجی مظاہروں سے حل ہو سکتے ہیں، بلکہ پشتون معاشرہ میں تنازعات قومی جرگوں کے زریعے افہام و تفہیم سے حل ہوسکتے ہیں، گرینڈ جرگہ سے مقررین کا یہ بھی کہنا تھا، کہ آپس میں اختلافات کے علاقے سے محرومی کا خاتمہ ناگزیر ہے، جس پر اپنی توانائیاں صرف کرنے کی اشد ضرورت ہے، گرینڈ جرگہ سے ملک نادر منان نے کہا کہ فریقین کا ایک دوسرے پر الزام تراشی قابل افسوس ہے، جبکہ پولیس نظام کے ساتھ قبائلی رسم و رواج نہیں چل سکتا۔ جس سے محتلف مسائل جنم لے رہی ہیں، فاٹا کا صوبے میں انضمام سے قبل علاقے کی تعمیر و ترقی ضروری تھا، اور بعد میں قبائلی عوام کی منشاء اور رائے کا احترام کرتے ہوئے انضمام جیسا قدم اٹھانا چاہئے تھا، جلد بازی سے انضمام نے علاقے میں نئے مسائل کو جنم دیا، گرینڈ جرگہ سے مقررین کا یہ بھی کہنا تھا، کہ مقامی ڈی ایس پی کے بجائے غیر مقامی پولیس سے مختلف مسائل جنم لینگے، جو رسومات اور قبائلیوں کی سوچ سے لاعلم ہے، گرینڈ جرگہ کے شرکاء نے ملک سلطان اور ڈی ایس پی آیاز خان پر اعتماد اور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ملک سلطان نے جرگے سے مخاطب ہوتے ہوئے بائیزئی قومی جرگہ پر اعتماد کرتے ہوئے تنازعات کے حل کا مکمل اختیار دے دیا ان کا کہنا تھا، کہ قومی جرگے نے ان کے خاندان پر ظلم یا دوسروں کی حقوق ثابت کردیا، تو ہر قسم کی سزا بھگتنے کو تیار ہے، بائزئی گرینڈ جرگہ نے موجودہ تنازعہ کی حل کیلئے مختلف قبیلوں کے مشران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیا، اور فریقین کو پر امن رہنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں