پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور یونیورسٹی کے خلیل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیمپس کے رہنما وقاص ، اظہاراللہ خیل، افاق خیل اور ان کے دیگر ساتھیوں نے پشاور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ احتجاج کرنے والے طلبا پر تشدد کرنا کوئی کمال نہیں، یونیورسٹی میں طلبا نے دو ہفتے قبل آن لائن امتحانات، ناجائز جرمانوں کی وصولی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، تاہم اسلامیہ کالج و یونیورسٹی کےوائس چانسلر گل مجید خان کی ہدایت پر پولیس نے طلبا پر تشدد کیا، جہاں پولیس نے زخمی طالبعلم سے ان کا سامان بھی چھین لیاگیا ہے،
طلبا نے پریس کانفرنس میں طلبا نے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے مطالبہ کیا ہے، کہ مذکورہ وائس چانسلر سے اس ظالمانہ اور جابرانہ رویہ پر رپورٹ طلب کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرکے ان کے عہدے سے ہٹائیں، طلبا کہ یہ بھی کہنا تھا، کہ دوران تشدد پولیس نے زخمی طالبعلم علی فرحان خلیل سے جو سامنا چھین لیاگیا ہے، وہ واپس کرکے آئی جی خیبرپختونخوا طلبا پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کریں۔
طلبا نے دھمکی دی کہ اگر ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو وہ دوبارہ احتجاج اور مظاہروں پر اتر آئینگے۔
