ضلع کرم میں پولیس نے منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرکے ایک لاکھ گرام چرس 4 سمگلرزگرفتار

پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس زرائع کے مطابق ضلع کرم میں اینٹی ڈرگز سکواڈ کے انچارج زاہد حسین طوری نے خفیہ اطلاع ملنے پرخرلاچی روڈ پر واقع حکیمی کلے بوشہرہ کے نزدیک ایک ٹریکٹر کے زریعے چرس سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور پی پی آئی جلیل حسین ،پی پی آئی مہدی حسین اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور ٹریکٹر کے ٹینکی سے غواگےموٹرگاڑی میں چرس تبدیل کرتے وقت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ڈھائی من اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی اور رسیداللہ سکنہ مانوڑوچمکنی،انعام الحق سکنہ جودارا،نورخان سکنہ پیرقیوم اورضیاالحق سکنہ جودارہ کو ٹریکٹر اور غواگےموٹر کار سمیت گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے خلاف تھانہ اپر کرم میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا واقع میں ملوث ملزمان کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او کرم طاہر اقبال نے اینٹی ڈرگز سکواڈ کے انچارج زاہد حسین طوری بمعہ پولیس نفری کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائیگی اور پاراچنار صدہ ڈوگر سمیت ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بھر پور کاراوائی کی جائیگی کیونکہ منشیات فروش اور سمگلر معاشرے کے لیے ناسور ہیں کرم پولیس ضلع کرم کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں