میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی تحصیل کی حدود میں دو قبیلوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ رات کو متعدد عمارتوں کو بھی مسما ر کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکیم خیل مبارکشاہی اور مرسی خیل نورک کے مابین اراضی کو دیرینہ تنازعہ چلا رہا تھا، جس میں حال ہی میں شدت آئی ہے اور رات کو دونوں قبیلوں کے مابین تنازعے نے مسلح جھڑپ کی شکل اختیار کر لی جس میں دونوں قبیلوں کے لوگ ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ملو ولد سکندر خان ساکن مبارکشاہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ نورک کے مقام پر میرعلی میرانشاہ روڈ کے کنارے پر واقع متعدد عمارتوں کو بھی مسمار کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حالات اب بھی کشیدہ ہیں اور کسی بھی وقت مزید تصادم ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments