میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں نامعلوم مسلح نقاب پوش حملہ اوروں نے مہران موبائل شاپ میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کی، فائرنگ کے نتیجے میں موبائل شاپ کے مالک مہران نور ولد عبدالودود، اویس ولد اخترسید زخمی ہوگئے، دونوں زخمی افراد کا تعلق میرعلی کے نواحی گاؤں حسوخیل سے ہے، سرکاری زرائع کے مطابق دونوں کو علاج معالجے کیلئےتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جہاں اویس کو میرعلی کے ہسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا، جبکہ مہران نور کو علاج کیلئے بنوں روانہ کردیا۔
موقع واردات کے بعد مسلح نقاب پوش حملہ آور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد حسب معمول پولیس جائے وقعہ پر پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
