شمالی وزیرستان کے خدی گاؤں میں گذشتہ روز گیس سلنڈر کے دھماکے سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے نواحی گاؤں خدی کے ایک مکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے چار افراد جاں بحق ہوئے تھے، آج ہفتے کو نماز جنازہ کے دوران مقامی قبرستان میں رقت آمیز مناظر دکھائی دئے۔ مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ خدی کے رہائشی نورداد خان کے گھر میں گذشتہ رات سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جن میں دو کمسن بچے بھی شامل تھے جاں بحق ہوئے تھے جن کو ہفتے کے روز سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ مذکورہ واقعہ سے پورے علاقے میں سوگ کی سی کیفیت طاری رہی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے خدی گاؤں میں مرحومین کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کیلئے ائے اور لواحقین سے ظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لواحقین کو زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے نقد چھ لاکھ روپے امدا د بھی دی۔سلنڈر کے دھماکے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے تھے جن کا علاج معالجہ میرعلی ہسپتال میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں