کرم ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) اقوام ملانہ نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ایس ڈی او واپڈا کی نازیبا روئیے کے خلاف پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا ، مظاہرین خطاب کرتے ہوئے اقوام ملانہ کے عمائدین نے کہا کہ ایس ڈی او اور واپڈا اہلکار بجلی کو اپنی ذاتی ملکیت تصور کرتی ہے اور عوام کو چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی مہیا کی جاتی ہے جو کہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ایک جانب لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوچکی ہے دوسری جانب واپڈا کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ نے ان کی زندگی عذاب بنادی ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا ایس ڈی او کو اس حوالے سے بار بار اس نا انصافی سے آگاہ کیا گیا مگر شنوائی کے بجائے الٹا اقوام ملانہ کے مشران کو واپڈا عملے کیساتھ ملکر زد و کوب کیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار بھی کرلیا گیا انہوں نے ذمہ دار حکام سے اپیل کی کہ اقوام ملانہ کی مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اس موقع پر انجمن حسینیہ کے سکیڑی حاجی سردار حسین ، ملانہ تحفظ کمیٹی کے رہنما شفیق حسین مطہری ، عنایت حسین نانو ، جلال بنگش ، ٹریڈ یونین کے صدر حاجی امداد علی سمیت دیگر عمائدین بھی موجود تھے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments