قبائلی ضلع مہمند میں کرونا کے دو مذید نئے کسز

مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں تحصیل حلیم زئی کےمزید دو افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر حیات آفریدی کاکہنا ہے، کہ گزشتہ روز کوروناوائرس سے جان بحق ہونےوالےشخص کی بیوی اور بیٹےکاٹسٹ مثبت آگیا ۔ جان بحق ہونے والے شخص کے خاندان کے آٹھ افراد کے ٹسٹ کئے گئے تھے۔آٹھ میں سے دو کا نتیجہ مثبت جبکہ چھ افراد کا ٹسٹ منفی آگیا ۔ ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں