کرم پاڑاچنارمیں اراضی کاتنازعہ، بھاری ہتھیارکاآزادانہ استعمال،تین افرادزخمی

پاڑاچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) اپر کرم میں اراضی تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، تصادم میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیاہے، ضلعی انتظامیہ مطابق پاڑاچنار کے نواحی علاقہ بوشہرہ میں جائیداد کی ملکیت پر کافی عرصہ سے دو فریقین کے مابین تنازعہ چلا آرہا تھا، آج اس تنازعے میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ضلعی انتظامیہ پولیس فورس اور قبائلی عمائدین علاقے میں پہنچ گئے، اور فریقین کے مابین فائر بندی کرادی اور فائرنگ میں زخمی ہونے والے تین افراد کو ڈسٹرک ہسپتال پہنچا دیا گیا، ایک زخمی کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پشاور روانہ کیا گیا، قبائلی رہنما حاجی سردار حسین نے میڈیا کو بتایا کہ فریقین کے مابین فائر بندی کے معاہدے کیلئے مذاکرات جاری ہیں، فائرنگ کے واقعے کے بعد موبائل کے سگنل بھی بند کردئیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کو مورچوں سے ہٹا دیا گیا ہے، اور فائر بندی کے بعد وہاں سیکورٹی دستے تعینات کئے گئے ہیں، اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں