لنڈی کوتل ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ایک ماہ قبل کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پاک افغان شاہراہیں اور سرحدات بند ہوجانےکے باعث پاکستان سے افغانستان جانے والے سامان کی بڑی گاڑیاں اور ان کا عملہ آراکین بھی بارڈر کے پار محصور ہوگئے ہیں، تورخم بارڈرپر 101گاڑیوں کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت مل گئی، ان ٹرکوں کے ساتھ 195عملہ آراکین بھی موجود ہے، جنہیں افغان بارڈر کے قریب لنڈی کوتل کے سیول ہسپتال، گورنمنٹ ڈگری کالج اور ہائی سکول میں قرنطینہ کردئے گئے ہیں، پہلے روز 100 افراد کے ٹسٹ کیلئے نمونےحاصل کرلئے گئے، جس کے نتائج 48گھنٹے بعد وصول کئے جائینگے، جبکہ باقی افراد کے بھی کرونا ٹست کیلئے نمونے حاصل کئے جائنگے اور بقائدہ ٹسٹ کے بعدان کے قرنطینہ سے جانے یا رہنے کا فیصلہ کیا جائیگا، لنڈیکوتل میں 1000افراد کیلئے قرنطینہ سنٹرز قائم کردئے گئے ہیں، یہ بھی واضح رہے کہ مزیدسینکڑوں گاڑیا اور ان کا عملہ آراکین تورخم، غلام خان اورسپین بولدک کے پاک افغان بارڈر پر پاکستان داخل ہونے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے بھی پاکستانی حکام افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں، جنہیں جلد پاکستان لایاجائیگا،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments