ضلع مہمند ) دی خیبر ٹائمز ڈسٹک ڈیسک ) کورونا وائرس سے متاثرہ خاندان کے مزید دو خواتین کے ٹسٹ مثبت آگئے۔ ضلع مہمند میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔ خواجہ وس کور اور میاں منڈی بازار سیل، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات۔ تین ہفتوں سے جاری لاک ڈاون اور بے روزگاری سے علاقے میں غذائی قلت کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی خواجہ وس کور میں کورونا وائرس سے جان بحق حاجی ششتی گل کے خاندان کے مزید دو خواتین 37 سالہ بہو اور پچاس سالہ بیٹی کے ٹیسٹ مثبت آگئے جس سے ضلع مہمند میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی۔ اس بارے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مہمند ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے بتایا کہ کورونا سے جان بحق شخص کے خاندان کے آٹھ افراد کے ٹسٹ میں سے جمعہ کے روز دو مثبت کیسز آنے کے بعد متاثرہ افراد سے میل جول رکھنے والی تین خواتین اور تین مرد افراد کے نمونے ٹسٹ کے لئے بھیجے گئے جس میں ہفتے کے روزمذکورہ دو خواتین کے ٹسٹ مثبت جبکہ چار منفی آئے۔جس میں متاثرہ خواتین کو گھر میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کیسیز آنے کے خواجہ وس کور اور میاں منڈی بازار کا لاک ڈاون سخت کردیا گیاہے۔ اور محکمہ صحت مہمند کے ساتھ مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔ اور لاک ڈاون والے حدود میں لوگوں کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ضلع مہمند میں تین ہفتوں سے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ جس سے مستقبل قریب اور رمضان المبارک کے دوران علاقے میں غذائی قلت کا خدشہ ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور امدادی اداروں سے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments