ملتان (دی خیبر ٹائیمز ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے سپورٹس گراونڈ ملتان میں لاک ڈاون کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے اورکھیل کے دوران ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے، ملتان میری ٹیم ملتان سلطان کا ہوم گراونڈ ہے، مصیبت کے اس گھڑی میں ملتان کے باسیوں کو نہیں بھلا سکتا،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، اسسٹنٹ کمشنرزعابدہ فریداور شہزاد محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے چترال ،دیر اور وزیرستان میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے مصروف رہا۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے ملتان کے بہن بھائیوں میں راشن تقسیم کرنیکی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے ایک دن میں انتظامات کرنے میں میری مدد کی،شاہدآفریدی نے کہا کہ راشن کی فراہمی کا سلسلہ رمضان اور اس کے بعد بھی جاری رہے گا،دعا ہےاللہ تعالیٰ اپنے رحم اور کرم سے پاکستان اور پوری دنیا سے اس وباء کا خاتمہ کرے۔بعد ازاں 500 متاثرین میں شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی طرف سے راشن تقسیم کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments