جے یو آئی نے 6جون کو آل اپوزیشن جماعتوں کا، جبکہ 9-10 جون کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اسفندیارولی، افتاب احمدخان شیرپاؤ اور سیراج الحق بھی شرکت کرینگے

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف ) نے 6 جون کو آل اپوزیشن پارٹیز مشاورتی اجلاس اور 9/10جون کو مرکزی مجلس عاملہ چاروں صوبوں فاٹا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امراء ونظماء کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا مشاورتی اجلاس میں مولانا فضل الرحمن اسفندیار ولی خان ، سراج الحق آفتاب خان شیرپاؤ اور تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی صدور شریک ہونگے۔ جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا نے ملک کی موجودہ حالات، کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات بالخصوص اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے اور این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کے حکومتی عزائم کے خلافِ آل اپوزیشن پارٹیز سربراہی اجلاس ہفتہ 6 جون صبح 11 بجے صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کیا یے جمعیت علماء کرام کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے سیاسی جماعتوں کے مرکزی وصوبائی قائدین سے رابطے مکمل کرلئے مشاورتی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان صوبائی صدر ایمل ولی خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ صوبائی صدر سکندر خاں شیرپاؤ مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرمختیار شاہ باچہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی مختیار یوسفزئی جے یو پی کے فیاض خان اور جمعیت اہلحدیث کے مولانا روح اللہ توحیدی شرکت کرینگے مشاورتی اجلاس تمام احتیاطی تدابیر کے تحت یوگا اور تمام جماعتوں کی متفقہ سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش عبدالجلیل جان مولانا امان اللہ حقانی آصف اقبال داوزئ اور مولانا احمد علی درویش پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی نے سیاسی قائدین سے رابطے شروع کر دیئے ہیں دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ا میر مولانا فضل الرحمان صاحب نے جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر فاٹا اور گلگت بلتستان کے امراء ونظماء کا اہم اجلاس 9/10 جون کو پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں