میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میرانشاہ میں ٹوچی پار کے مختلف دیہات کےمکینوں نے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرین نے بنوں میرانشاہ مین سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے دو گھنٹوں تک بند کردیا، مظاہرین نے دریائے ٹوچی پر 4 سالوں سے منظور شدہ بانڈہ پل کی تعمیر پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا،
مظاہرین میں دریائے ٹوچی کے پار دیہات انعرکلہ، بانڈہ، خوزیائی، پالنگزائی، خیر کلہ، خٹی گاؤں سمیت ہزاروں خاندان آباد ہیں، جہاں سے عام قبائلیوں کے علاوہ طلبا خواتین اور مریضوں کی میرانشاہ آمد میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پی ایم پی کے چیئرمین صفی اللہ ، ملک فضل اللہ اور ملک عثمان نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم تعاون ختم کرنے اور علاقے میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کرتے ہیں۔
انتظامیہ کی مداخلت پر مظاہرین نے 18 فروری تک احتجاج معطل کردیا، اگر حکومت نے اس دوران منظور شدہ پل پر کام شروع نہ کیا تو وہ ایک بار پھر احتجاجی دھرنے اور مظاہرے شروع کرینگے۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران بینترز پلے کارڈز بھی اُٹھائے رکھے تھے، جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے، جبکہ ڈول کی تھاپ پر روایتی آتن بھی کیا۔
Load/Hide Comments