پشاور ) دی خیبر ٹائمز کرئمزڈیسک ) کپیٹل سٹی پولیس پشاور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے دوران پور میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لئے قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، لوکل گورنمنٹ اور پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ایس ایس پی آپریشنز نے قرنطینہ میں فراہم کردہ سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو گلوز، گاؤن، ماسک اور سینییٹائزرز استعمال کرنے اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی
اس موقع پرموجود حکام نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو بتایا کہ قرنطینہ میں مریضوں کیلئے گاؤن، ماسک، سینیٹائزر اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں اس پر ایس ایس پی نے اس عزم کو دہرایا کہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی اشتراک اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ رہتے ہوئے وبائی مرض کرونا کو شکست دینے کے لئے کام کرتے رہیں گے، واضح رہے کہ دوران پور قرنطینہ میں دوبئی اور گلف سے آنے والے 189 افراد کو رکھا گیا ہے، جنہیں خصوصی پرواز کے زریعے پاکستان منتقل کیا گیا تھا
Load/Hide Comments