ضلع خیبر ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) افغانستان سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران واپسی آنے والے108 پاکستانی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، آنے والے تمام افراد کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھ کر ان کے کرونا ٹسٹ کرنے کے بعد ہی فیصلہ کیاجاتے،
ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق افغانستان سے واپسی اور ضلع خیبر کے مختلف علاقوں کے قرنطینہ میں مقیم افراد میں ابھی تک 108 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک 1334 افراد کی ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں، جس میں 108 افراد کے ٹیسٹ مثبت۔911منفی ۔53 بغیر نتیجہ جبکہ 262 کا نتیجہ انا ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں میں قائم قرنطینہ سنٹرز میں بہترین سہولیات مہیا کئے جارہے ہیں، اور یہاں پر مقیم تمام افراد کی بہتر طریقے سے خیال رکھا جارہا ہے،
Load/Hide Comments