وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بورڈ آف ریوینیو کا اجلاس

پشاور( دی خیبرٹائمز پالیٹیکل ڈیسک ) صوبائی وزیر برائے ریوینیو نذیر عباسی، سینیئر ممبر بورڈ آف ریوینیو سید امتیاز حسین شاہ اور محکمہ مال کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، زمینوں سے متعلق زیر التواء مقدمے جلد نمٹانے کے لیے وزیر اعلی نے ہدایات جاری کردئے۔ زمینوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے نچلی سطح کے عدالتوں کو اضافی ججز فراہم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا۔ جن اضلاع میں زمینوں سے متعلق مقدمات زیادہ ہیں وہاں پر اضافی ججز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ نے اس مقصد کے لئے محکمہ قانون عدلیہ کی مشاورت سے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایات کئے، اجلاس میں زمینوں کی ملکیتی رقبوں کے مستقل بنیادوں پر تعین کے لیے جی آئی ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا بھی فیصلہ۔ فیصلے کے مطابق ابتدائی طور پر جی آئی ایس میپنگ مخصوص اضلاع میں بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کی صوبے میں جاری لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایات جری کردئے۔ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن اور جی ایس ایس میپنگ زمینوں کے تنازعات کا واحد حل ہیں ان پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے، کہ جن جن اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو گئی ہے وہاں پر سروسز ڈیلیوری سنٹرز کو فوری طور فعال کیا جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے درکار تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی، صوبائی حکومت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کے شہریوں کو خدمات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو، اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو بورڈ آف ریونیو میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات بارے بریفننگ دیدیا گیا، ، وزیر اعلیٰ کو کابینہ اجلاسوں اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں اور ہدایات پر عملدرآمد پر پیشرفت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں