ہم امن اور اظہار یکجہتی کا پیغام لیکر بنوں جارہے ہیں ، میاں افتخار حسین

بنوں میں یہ پہلا واقعہ نہیں 40 سال سے ان علاقوں میں اس طرح واقعات رونما ہورہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین نے کہا ہے، کہ ریاست کو پرامن مارچ کو تحفظ دینا چاہیے تھا، مختلف طریقوں سے دہشتگردی ہورہی ہے، اسٹبلشمنٹ عدالت سے ٹکراو کا راستہ چھوڑ دیں، چپقلش اتنی بڑھ گئی کہ ملک میں کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، اسٹبلشمنٹ امریکہ اور حکومت کا گٹھ جوڑ اب بھی برقرار ہے، پشاور:کل پر امن مارچ کرنے والوں کا موقف تھا کہ گڈ اور بیڈ دہشتگردوں کی آڑ میں شدت پسندوں کو پناہ دی گئی ہے، آپریشن کے زریعہ عوام کا بیڑا غرق کیا گیا ہے، عوام کو اعتماد میں لیکر بات ہوگی، افرا تفری پھیل گئی تو خانہ جنگی کی صورتحال ہوگی، ہم امن کا پیغام لیکر بنوں جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا، کہ اسٹبلشمنٹ غیرضروری مداخلت بند کرکے کشیدہ حالات کو سدھارنے کا حل ڈھونڈلیں، ورنہ حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں، اسٹبلیشمنٹ کے کردار نے ریاست کے وجود کو خطرے میں ڈال دیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں