شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپ، آفیسر سمیت 2 اہلکار جاں بحق

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن کے علاقے گڑیوم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں پاک فوج کے کپٹن سبیح اور سپاہی نوید موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں، سیکیورٹی زرائع کے مطابق دونوں کے میتوں کو وہاں پر موجود سرکاری ہسپتال منتقل کردئے، جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ کر علاقے کو گیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردیا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان ایک بار پھر دہشتگرد تنظیمیں فعال ہوکر سیکیورٹی فورسز اور علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں