شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) انتظامیہ شمالی وزیرستان کے مطابق ، میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل میرعلی کے حدود میں ایپی قبیلے سے تعلق رکھنے والے حضرت اللہ ولد میراحمد خان کو گولی مارکر قتل کردیا، جبکہ اس کے ساتھ گاڑیوں کے سروس اسٹیسن میں موجود مہران اللہ ولد نیک ولی خان شدید زخمی ہوگیا ہے، ایک دوسرے واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بڑوخیل قبایل سے تعلق رکھنے والے مختیار خان ولد برکت خان کو عمران ہوٹل ایپی سے اغوا کرکے بعد میں اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ویرانے میں پھینک دی ، دوونوں واقعات کے نامعلوم مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ میرعلی تحصیل سے تعلق رکھنے والے نورک قبائل کے ایک شخص عزیز اللہ ولد بادشاہ خان جو ایک روز قبل پولیس اور نورک قبائل کے مابین فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا تھا، تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردئے ہیں، تاہم شمالی وزیرستان کی پولیس فی الوقت اپنا موقف نہ دے سکی، ان کا کہنا ہے، کہ تینوں واقعات کی تفتیش جاری ہے، تفتیش کے بعد ہے پولیس اپنا موقف دے سکے گی۔
