پشاور( پ ر) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) اور بین الاقوامی تنظیم طبیبان بے سرحد کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس میں طبیبان بے سرحد نامی بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے واپس جانے والے متاثرین کو شیلٹر کٹس، غیر غذائی اشیاء اور کچن سیٹس فراہم کی جا ئیگی ۔ طبیبان بے سرحد کی طرف سے پاکستان میں اسی تنظیم کی پروجیکٹ کوارڈینیٹر مس ڈیلفائن کنورٹ، ڈاکٹر احمد شہزاد اور سید یاسر کاظمی نے جبکہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے ڈائریکٹرجنرل شریف حسین نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے پر دستخطوں کے بعد ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نے طبیبان بے سرحد نامی تنظیم کی بے گھر افراد کیلئے پی ڈی ایم اے کی وساطت سے کئے جانے والے وقتاً فوقتاً امداد پر ان کا شکریہ آدا کیا اور کہا کہ طبیبان بے سرحد نے ہمیشہ دُکھی انسانیت کی بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت کی ہے جس کو پی ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے طبیبان بے سرحد تنظیم کو یقین دلایا کہ پی ڈی ایم اے ہر موقع پربے گھر افراد اور قدرتی و انسانی افات سے متاثرہ لوگوں کی خدمت میں طبیبان بے سرحد کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ طبیبان بے سرحد کی پروجیکٹ کوراڈینیٹر مس ڈیلفائن کانورٹ نے ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کا شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ ان کی تنظیم کے ساتھ غیر مشروط تعاون کیا ہے اور ہر موقع پر ان کے ساتھ دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے جس سے طبیبان بے سرحد کو متائثرین کی خدمت میں بہت سہولت ملتی رہی ہے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/09/Untitled-1-2-969x630.jpg)