پشاور( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی پختونخوا آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری گوہر بشریٰ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبے کے اہم مسائل اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے اس موقع پر امن و امان کی صورتحال، طورخم بارڈر کی بندش، پاڑہ چنار کی موجودہ صورتحال اور صوبے کے مسائل پر بات چیت کی گئی گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ کی سیاسی جماعتوں کو گورنر ہاؤس میں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا مشن آخری مراحل میں ہے ،صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی نے عوام میں عدم تحفظ پیدا کیا ہے اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ طورخم بارڈر کی بندش کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا، جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت اور عوامی رابطوں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بارڈر کی بندش کے معاملے پر وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔انہوں نے کہا کہ پاڑہ چنار میں حالیہ کشیدگی پر صوبائی حکومت کا کردار مجرمانہ ہے ملاقات میں صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ایک آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments