پشاور (دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) صوبائی حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے، کہ انتظامیہ، پولیس اور مقامی عمائدین کی کوششوں سے فریقین کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، کرم میں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے تنازعے کو دہشت گردی یا فرقہ واریت کا نام نہ دیا جائے، سوات مالم جبہ میں غیر ملکی سفراء کے قافلے پر وفاقی حکومت سیاسی بیان بازی کررہی ہے، غیر ملکی سفراء کے بارے میں وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو آگاہ نہیں کیا تھا، وفاقی حکومت اپنی کوتاہی چھپانے کے لئے سیاسی بیان بازی سے کام لے رہے ہیں، سوات واقعے کی تحقیقات کے لئے وزیراعلی خیبر پختون خوا نے کمیٹی تشکیل دی ہے، صوابی میں دھماکے کی تحقیقات کے لئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments