پارچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں واقع گلزار شہدا قبرستان میں آرمی پبلک سکول پشاور سانحے میں شہید پاراچنار کے طلبا شہید ندیم حسین، شہید عمران علی اور شہید ابرار حسین کے قبروں پر تقریب منعقد ہوا تقریب میں پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب گلزار ، 72 بلوچ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حماد خان نے شہدا کی قبروں پر پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی بعد ازاں قبائلی عمائدین سکول کے بچوں کے ہمراہ شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہدا کی قبروں پر شمعیں روشن کئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہید ابرار حسین کے بھائی منتظر حسین اور سر زاہد حسین نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ بدترین واقعہ ہم کبھی بھی نہیں بھولیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہم فورسز کے ساتھ ہیں شہدا کے لواحقین نے کہا کہ انہیں اپنے ننھے پھولوں کی قربانی پر فخر ہے لواحقین اور رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اے پی ایس کے شہدا کے ورثا کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں سانحہ اے پی ایس پشاور کی شہدا کی یاد میں گورنر ماڈل سکول پاراچنار اور اے پی ایس پاراچنار میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے ننھے طالب علموں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ہی دشمن سے انتقام لیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments