پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پشاور میں جے یو آئی کی زیر نگرانی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ختم۔کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتون نے شرکت کی، کانفرنس کے اختتام کے بعد مولا نافضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے، کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداور حکومت ہے، کورونا وائرس کی وبا میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔ ایسے حالات میں 18ویں ترمیم کو چھیڑنا اور این ایف سی ایوارڈ کو متنازعہ بنانا قومی یکجہتی کے خلاف سازش ہے۔ قومی مالیاتی کمیشن کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے حکومت کو اجتناب کرنا چاہیئے۔ اٹھاروھویں آئنی ترمیم میں تبدیلی ناقابل قبول ہوگا۔ فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں صوبے کا حصہ بڑھایا جائے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی غیرسنجیدگی پر تشویش ہے۔ حکومت کی غیرسنجیدگی نے عوام کو تشویش میں ڈال دیا ہے، کورونا کے خلاف سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ اورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا، کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، کہ وہ میتوں کی فوری وطن واپسی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ اور باہر ممالک سے آنے والوں کو ہوائی جہاز کے ٹکٹ میں پچاس فیصد رعایت دی جائے۔ کیونکہ یہی جہاز تو ہے پاکستانی شہریوں کے۔ ٹڈی دل سے متاثرہ زمینداروں اور کاشتکاروں کو امدادی معاوضہ دیا جائے۔ اپوزیشن کے خلاف نیب کی انتقامی کاروائیوں کو فی الفور بند کیا جائے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے تمام شعبوں کو جامع ریلیف دیا جائے۔ جسٹس فائز عیسی ریفرنس بدعنوانی پر مبنی ہے۔ ٹائیگر فورس اور اس کے بعد شیرو اللہ بچائے۔
