جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں جے یو آئی کے سیکرٹریٹ میں آل پارٹیز کانفرنس جاری

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی کی سیکرٹریٹ پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں جعیت علما اسلام ، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، پی پی پی ، مسلم لیگ ن ، قومی وطن پارٹی، جمعیت علما اسلام پاکستان، جمعیت اہل حدیث، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، پاکستان نیشنل پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت شریک ہے، افتتاحی خطاب میں کورونا صورتحال، حکومت کی موجودہ پالیسی، مولانا فضل الرحمٰن نے این ایف سی ایوارڈ اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بریفنگ دی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے،  کہ کورونا صورتحال پر حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ افتاب احمد خان شیرپاؤ کے کہتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم میں صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ طورپر میڈیا کو اجلاس کی بریفنگ  دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں