قطر دفتر کی مذاکراتی ٹیم کے رکن انس حقانی نے صوبہ خوست میں محکمہ اطلاعات و ثقافت میں خوست کے صحافیوں ، شاعروں، ادیبوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں سے ملاقات کی۔ حقانی نے حاضرین سے کہا کہ میڈیا اور صحافیوں کو اپنی مسلم اور افغانی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور مخلصانہ کام جاری رکھیں، انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ اپنی ہر ممکن طریقے سے آپ کی مدد کر رہی ہے اور آپ کے مسائل کو سننے اور آپ کے کام کو بہتر بنانے کیلئے ایک خصوصی کمیشن پر کام کر رہی ہے، جو جلد ہی آپ کیلئے ایک فعال کمیٹی قائم کرے گی۔
حقانی نے کہا کہ ہم افغان ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے، ہمیں کسی سے بات نہیں کرنی چاہیے اور ہمیں نظام میں خلل ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ انس حقانی نے افغانیوں کو یقین دہانی دی کہ کوئی بھی فرد ملک چھوڑ کی کوشش نہ کریں، بلکہ اس کے برعکس ان کی خواہش اور کوشش ہے، کہ دیگر ممالک میں رہنے والے تمام افغانی اپنے گھروں آئیں، اور اس ملک کو بنانے میں ان کی مدد کریں، انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، کہ بلا خاف اپنی صحافتی ذمہ دریاں نبھائیں، جلد ہی امارت اسلامی افغانستان انہیں مکمل محفوظ ماحول فراہم کریگی ۔

“افغانستان میں صحافی بلا خوف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، کسی کو بھی ملک چھوڑنے کی ضرورت نہیں، ہم محفوظ ماحول فراہم کرینگے، انس حقانی” ایک تبصرہ