صوبی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ٖڈیسک ) ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی کے عوامی نیشنل پارٹی کا جملہ یونین کونسل کے ایک اجلاس کے دوران کہا ہے، کہ عوامی نیشنل پارٹی اس وقت خیبر پختون خواہ اور پختونوں کی بقاء کی جنگ لڑرہا ہے، تمام یونین کونسلوں میں پارٹی کو منظم بنانے کیلئے پارٹی کارکن اور زمہ دار اپنا کردار آدا کریں، ہر ویلج کونسل کی سطح پر پارٹی کو منظم کیا جارہا ہے، موجودہ تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، مہنگائی لاقانونیت کرپشن اور میرٹ کی پامالی روز کا معمول بن گیا ہے، عوام کو باچا خان کے فلسفہ امن سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس موقع پر یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے اس عزم کا اعادہ کیا، کہ پارٹی کو گراس روٹ تک پہنچانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی پختون اور صوبہ کیلئے خدمات اور خون کی قربانیوں سے آگاہ کیا جائے گا، اس موقع پر شاہ نواز خانزادہ نے کہا کہ تحصیل ٹوپی میں عوامی نیشنل پارٹی کیلئے راہیں کھلی ہیں، کیونکہ موجودہ حکومت بالخصوص سپیکر قومی اسمبلی اور ایم پی اے نے عوام کو مایوس کیا ہے، اور حیدر ہوتی دور حکومت کے منظور شدہ سکیموں پر آئے روز تختیاں تبدیل کررہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی وجہ سے دیگرسیاسی پارٹیوں کے کارکن مایوس ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے وقت مانگ رہے ہیں، تحصیل ٹوپی میں عوامی نیشنل پارٹی سب سے بڑی قوت بنے گی،
عید قرباں کے موقع پر ٹی ایم اے ٹوپی کے زیر انتظام میلہ مویشیاں کیلئے کوئی انتظام موجود نہیں نہ ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز کا کوئی عمل دخل ہر طرف رش اور بغیر تصدیق کے پالتو جانوروں کی فروخت جاری ہے، ٹی ایم اے اور محکمہ لائیو سٹاک کا کوئی نمائندہ موقع پر موجود نہیں نہ ہی ماسک نہ سنیٹائزر اور نہ ہی سنیٹائزر گیٹ کا استعمال بے ہنگم میلہ مویشیاں مفت میں کورونا پھیلانے کا موثر زریعہ بن گیا ہے، ڈپٹی کمشنر صوابی کی طرف سے صرف سوشل میڈیا پر ہدایات جاری کی گئی جب کہ ٹوپی میلہ مویشیاں میں کوئی سرکاری افسر نے آنا گوارا نہیں کیا، اگر یہی صورت حال ضلع بھر کے دیگر میلہ جات کی بھی ہے تو کورونا کو روکنے کا کسی کی بس میں نہیں ہوگا، ڈپٹی کمشنر تو کاغذی سمارٹ لاک ڈاؤن لگانےاورختم کرنے کا اعلامیہ جاری کرتا رہتا ہے، تاہم اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ عملاً مفلوج ہوچکا ہے۔
