خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی پر کورونا کے وار جاری مزید دو ایم پی ایز کورونا کا شکار ہو گئے

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) خیبرپختونخوا اسمبلی کے مذید دو آراکین فیصل زیب اور صلاح الدین خان کے کورونا کے ٹسٹس پازیٹیو آئے ہیں۔ دونوں ممبران اسمبلی کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے، علامات ظاہر ہونے پر دونوں ممبران صوبائی اسمبلی نے کورونا کے ٹسٹ کروائے تھے، عوامی نیشنل پارٹی کے زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ دونوں ایم پی ایز کے ٹسٹ پازیٹیو ٓنے کے بعد دونوںممبران اسمبلی نے خود کو گھر میں کورنٹائن کر لیا، کورونا سے اب تک خیبر پختونخوا کے 10 ممبران اسمبلی متاثر ہو چکے ہیں، متاثر ہونے والے ممبران میں 2 خواتین ممبران بھی شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں ایک ایم پی اے کورونا سے جاں بحق ہوا ہے
کورونا سے متاثر ہونے والوں میں عبدالسلام ، فضل شکور ، مدیحہ نثار ، زینت بی بی ، ڈاکٹر امجد ، کامران بنگش ، عنایت اللہ شامل ہیں، صلاح الدین ، فیصل زیب اور جمشید الدین بھی کورونا سے متاثر ہوئے
جبکہ رکن صوبائی اسمبلی جمشید الدین کاکاخیل آج 3 جون کو کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں