میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ کے طلباء نے فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیرکے بنوں بورڈ کے نتائج کے خلاف پریس کلب کے سامنے ہفتے کو احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں طلباء کی ایک کثیر تعداد نے نہ صرف بنوں بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی بلکہ پرائیویٹ کالجوں کے مقابلے میں میرانشاہ کالج کے ساتھ امتیازی سلوک پر شدید تنقید کی۔ درجنوں طلباء نے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر بنوں بورڈ کے حالیہ نتائج میں مبینہ ناانصافی کے خلاف نعرے درج تھے۔ طلباء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میرانشاہ کالج میں کوالیفائیڈ عملے اور طلباء کی شب و روز محنت کے باوجود کسی کے 200سے زیادہ نمبر نہیں اتے جبکہ شمالی وزیرستان اور بنوں کے پرائیویٹ کالجز کے طلباء میں سے اکثر کے 500سے اوپرمارکس ائے ہیں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ بورڈ کے اندر کچھ نہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔ ان طلباء نے واضح الفاظ میں نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور دھمکی دی کہ اگر بورڈ نے نتائج پر نظرثانی نہیں کی تو و ہ بنوں بورڈ کے سامنے غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments