پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شوروم یونین ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی کے مطابق نو منتخب صدر نے 99 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل حاجی کفایت اللہ نے27 ووٹ لئے۔ الیکشن کمیٹی اراکین حاجی خورشیدعالم خان خلیل،منیرخان،قائم شاہ صادق شاہ اورلالاجی کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق الیکشن میں دوپینل کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں صدارت کے عہدے کیلئے حاجی کفایت اللہ اور حاجی فتح خان آفریدی مد مقابل تھے جس میں فتح خان نے کامیابی حاصل کی اسی طرح حاجی عابدخلیل نائب صدراول اورقیصروزیر نائب صدردوئم منتخب ہوئے کامیاب ہونے والے صدر نے کار شو رومبرادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ موٹر کار برادری کودرپیش بائیومیٹرک،سکیورٹی،کارلفٹنگ اوردیگر مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہر فورم پر آوز اٹھائیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments