پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ آج ہزارہ موٹر وے پر سفر کرکے میاں محمد نواز شریف کی ویژن کو سلام کیا اور اس ہزارہ موٹروے پر ہر سفر کرنے والا مسافر نواز شریف کو دعائیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقیقی لیڈر وہی ہیں جو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سوچیں اور اسے عملی جامہ پہنائے نہ کہ عمران نیازی کی طرح ملک کا حلیہ بگاڑے، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کو صرف پاکستان بنانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کی سزا مل رہی ہے، مگر عوام کے دلوں سے نواز شریف اور انکے کے ساتھیوں کارناموں سی مستفید ہوکر دعائیں نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد اللہ کے فضل کرم اور عوام کی دعاؤں اور تعاون سے پاکستان مسلم لیگ ن ایک بار پھر برسراقتدار آکر عوام کی حقیقی معنوں میں ایک بار پھر خدمت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹگرام میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما نوابزادہ ولی محمد خان کی والدہ کے وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کو کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، چینی چوراتا چوروں نے عوام کا خون چوس لیا مگر عمران نیازی کے خلاف کارروائی کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت چینی چور اور آٹا چوروں کو فی الفور عوامی عدالت میں کھڑا کر دیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments