مردان، ہیروئن سمگلر گرفتار م

مردان ( دی خیبرٹائمز کرائم ڈیسک) ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کی کاروائی ، 1000 گرام ہیروئن برآمد، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیاگیاہے، عسکرخان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت گاڑی از قسم موٹرکار کلٹس ، نمبری LEB 07 8719 میں چارسدہ سے براستہ رشکئی منشیات پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی ۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کیلئے ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کے SHO کو الرٹ کیا گیا ، محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کے زیر نگرانی اذلان اسلم ایڈیشنل SHO , فہیم خان سب انسپکٹر و دیگر نفری نے دوران ناکہ بندی مردان مل روڈ پر سحری کے اوقات میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ گاڑی کو قابو کر کے تلاشی لینے پر 1000 گرام ہیروئن برآمد کی ، ایک ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی مردان میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں