مئے خانے کھل گئے، مساجد میں اجتماعات پر پابندی برقرار

اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وفاقی ادارے محکمہ ایکسائز نے اسلام آباد کے تین بڑے ہوٹلوں کو شراب خانے کھولنے کی اجازت دے دی ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، ملک میں  کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر مساجد میں اجتماعات پر پابندی برقرار ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والےویڈیوز کے مطابق کئی مساجد میں اعتکاف سے روک دیا، جبکہ لوگوں کا کہنا ہے، کہ اعتکاف پر بیٹھے ہوئے لوگکورونا وائرس کےحوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق بہتر طریقے سے عمل پیرا ہیں،حکومت کے اس فیصلے سے کوئی خوش ہیں یا نہیں تاہم خیال کیاجاتاہے، کہ اس عید سے قبل مئے خانے پر پابندی کے خاتمے کے احکامات رنگین مزاج کے دلدادہ افراد نے اس اقدام کو سراہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں