بنوں (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) بنوں کے نواحی علاقہ شاہ دیو کےرہائیشی نور محمد خان ولد نورانی عمر 40 سال، جو پیشے سے ٹیچر ہے اپنے 7 ساتھیوں سمیت تبلیغ کےسلسلے میں بہاولپور سے سیدھے ککی قرنطائن سنٹر لائے گئے تھے، جہاں سے 15 اپریل کو بنوں یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر منتقل کئے گئے اور 16 اپریل کو انکے سواب ٹیسٹ لئے گئے، باقی ساتھیوں کے رزلٹ نیگیٹیو موصول ہوئے ہیں. میڈیکل ریپڈ ریسپانس ٹیم نے پازیٹیو کیس کی انکوائری کے بعد چونکہ ان میں کوئی علامات نہیں تھی اس لئے انہیں گھر میں ہی آیسولیٹ کردیا اور انہیں ضروری سامان گلاوز, ماسک وغیرہ مہیا کردئیے گئے, باقی سامان جب ہر روز میڈیکل ٹیمیں معائنہ کریگی تو پہنچایا جاتا رہے گا، اور انکا باقاعدگی سے چیک بھی کیا جائیگا.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments