پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایک ہی روز 10 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 176 نئے کورونا کیسز سامںے آئے ہیں، نئے کیسز میں 149 صوبہ بھر جبکہ 27 کیسز قرنطینہ مراکز سے رپورٹ کئے گئے ہیں، صوبائی دارالحکومت خطرناک حد تک آگے ہے، نئے کیسز میں 107 کیس پشاور سے رپورٹ کئے گئے ہیں، کورونا سے 10 مزید مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2160 ہوگئی ہے، اب تک 562 مریض کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں، نئے کیسز میں چارسدہ سے 1, نوشہرہ اور سوات سے 6,6 جبکہ چترال سے 1، ملاکنڈ 9, باجوڑ 2, مانسہرہ 4 , ایبٹ آباد سے 10، بٹگرام سے 2 اور کرک سے 1 نیا کیس رپورٹ کیا گیا
Load/Hide Comments