پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع کرم سید میر حسین کا کہنا تھا کہ کوہاٹ بورڈ کی جانب سے بھی نقل کی حوصلہ شکنی کیلئے امتحانی عملے کے ساتھ ساتھ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں اور نہ صرف والدین ضلعی انتظامیہ نقل کی حوصلہ شکنی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے بلکہ سٹوڈنٹ اور امیدواروں کا رسپانس بھی حوصلہ افز ہے بعض امتحانی مراکز میں فرنیچر کی عدم موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے سید میر حسین نے بتایا کہ چیئرمین کوہاٹ بورڈ محمد الیاس آفریدی کی خصوصی ہدایت پر فرنیچر کا مسلہ حل کردیا گیا ہے اور بعض امتحانی مراکز کو تبدیل کردیا گیا ہے اور جہاں جہاں مسائل کی نشاندہی ہورہی ہے اسے حل کیا جارہا ہے سید میر حسین کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں گیارہ ہزار طلبہ میٹرک کا امتحان دے رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments