بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) بنوں کے مشہور بازار محلہ گردنلی کے تاجر شدید لاک ڈاؤن کے باعث احتجاجاً سڑکوں پر آگئے، اور بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، بنوں کے تاجروں کا کہنا تھا، کہ اثر ورسوخ کے ساتھ ساتھ باآثر افراد کو دکانیں کھولنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، جبکہ عام دکانداروں کیلئے چند گھنٹوں کیلئے بھی کاروبار کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، تاجروں کا کہنا ہے، کہ رمضان کا مہینہ اور دوسری جانب سیل شدہ دکانوں پر لاکھوں کے کارائے کی آدائیگی کہاں سے دینگے؟ رمضان اور عید کیلئے خصوصی طورپر لاکھوں کا سامان اکھٹا کیا جاتا ہے، اور ان عین وقت پر ان کے دکانوں کا سیل کرنابھوک کی ھانب دھکیلنے کے مترادف عمل ہے، احتجاج کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے، کہ ان کے گھروں میں بچے فاقوں پر اتر آئے ہیں، جبکہ بنوں انتظامیہ انکی دکانوں کو سیل کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟؟ انہوں حکومت سے مطالبہ کیا ہے، کہ ان کے دکانوں کو لگائے گئے سیل ہٹاکر انہیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments