خیبر پختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 45 ہوگئی

پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے 58 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 993 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 3 مزید کورونا مریض دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے کورونا سے پشاور میں دو افراد جبکہ ایک شخص نوشہرہ میں جاں بحق ہوا۔ نئے متاثرہ کیسز میں سوات سے 7,بونیر سے 7 ,مانسہرہ سے 5,مالاکنڈ سے 4,کوہاٹ سے 2, کیسز رپورٹ , کرک سے 2 ,ہری پور سے 1,نوشہرہ سے 1,مردان سے 1,شانگلہ سے 1,اور دیر اپر سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبائی دارلحکومت پشاور سے سب سے زیادہ 22 کیسز سامنے آئے ہیں. صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 1904 ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں 5758افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ 205مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں