پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور ملک سعد شہید پولیس لائن میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی خاطر خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں افسروں اور جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے خون کے عطیات پیش کئے، اس موقع پر خون عطیہ کرنے والے افسروں اور جوانوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پشاور پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں جن کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس نے ماضی میں بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جبکہ آئندہ کے لئے بھی اپنے اسلاف کی طرح کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو خون کی کمی کا سامنا تھا جس کی خاطر خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ لاعلاج مرض میں مبتلا افراد کی مدد کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے، ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں تاجر راہنماؤں کے تعاون سے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کیا گیا تھا جس میں پولیس اہکاروں اور افسران نے خون کے عطیات دیئے، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پوراور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے خصوصی طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا اور خون کے عطیات دینے والے پولیس جوانوں سے بات چیت کی، اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو خون کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے بلڈ کیمپ کے قائم کیا گیا ہے، اس موقع پر کپیٹل سٹی پولیس، ٹریفک پولیس کے جوانوں اور مختلف یونٹس کے جوانوں نے خو
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments