جنوبی وزیرستان میں گرفتار نان رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز کے 19 مالکان ضمانت پر رہا کردئےگئے

وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) اسسٹٹ کمشنر وانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ گرفتار ہونے والے افراد غیرقانونی میڈیکل سٹورز چلارہے تھے، کسی کے پاس کوئی قانون دستاویزات ہے اور نہ کسی کے پاس میڈیکل سٹور کی رجسٹریشن ہے، انھوں نے کہا،کہ ڈرگ انسپکٹر صبغت اللہ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے، کہ بعض میڈیکل سٹوروں میں غیرملکی ادویات بھی فروخت ہورہی ہیں، جس کی بناء پر 19 افراد کو گرفتار کرلیاگیا تھا، اے سی وانا بشیراحمد نے مزید کہا، کہ قبائلی جرگہ اور آل سیاسی پارٹی کی اتحاد کی قیادت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد گرفتار ہونیوالے میڈیکل اسٹورز مالکان کو رہا کر دیا گیا، وانا سیاسی اتحاد کے ممبرز عمران مخلص ، تاج وزیر ، اورامان الله نے کہا بتایا، کہ گرفتار میڈیکل اسٹورز مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر وانا نے ضمانت کے عوض رہا کرکے مہلت دی ہے، کہ میڈیکل سٹورز مالکان دو مہینوں میں سٹوروں کی رجسٹریشن ، ٹیکنیکل سٹاف اور فارماسسٹ کو یقینی بنائیں گے، ورنہ انتظامیہ کسی بھی وقت کاروائی کرسکتی ہے، تاج وزیر نے کہا، کہ اس مسئلے کی حل کے لیے 15رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی نگرانی ایڈیشنل کمشنر وانا کریگی، جو اس مسئلہ کے حل کیلئے تجاویز مرتب کرے گی،
اخر میں میڈیکل سٹورز مالکان نے کامیاب مذاکرات پر انتظامیہ ، قبائلی عمائدین اور آل سیاسی پارٹیز اتحاد کے مقامی رہنماؤں کا شکریہ آدا کیا، واضح رہے، کہ دو دن قبل وانا میں انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف میڈیکل اسٹورز کے 19 مالکان کو گرفتار کیاتھا، جس کے بعد وانا بازار کے سینکڑوں میڈیکل اسٹورز کو تالے لگا کر اسٹورز مالکان نے احتجاج بند کردیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں