غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں صافی قبائل کے ذیلی قبیلوں قندھاری، گربز، مسعود اور شینواری کے قومی مشران پر مشتمل صافی گرینڈ جرگہ کے درجنوں افرادنے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پرکرتے ہوئے ملک ذاہد صافی، ملک شیر رحمان مسعود، ملک یعقوب شینواری، ملک سادول گربز اور ملک ظاہر شاہ قندھاری ودیگر نے کہا کہ مہمند باجوڑ حد بندی تنازعے کا دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔رمگر تاحال جرگہ نے فیصلہ نہ سنا سکا۔ حالانکہ مہمند باجوڑ حد بندی فیصلے کے لئے الحاج شاہ جی گل آفریدی کے سربراہی میں آفریدی جرگہ نے دو سال قبل دونوں فریق مہمند اور خان آف ناواگئی سے واک اخیتار لیا تھا، اب چونکہ فیصلہ آئندہ 29 مئی 2022 کو متوقع ہے۔حالانکہ فریق مہمند نے جرگہ ممبران کے مطالبے پر تحریری اور زبانی ثبوت حوالہ کیا ہے۔جس میں سابقہ سروے آف پاکستان کے نقشے سمیت پایہ تکمیل منصوبوں اور مہمند خاصہ دار اور ایف سی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینے کی ثبوت شامل ہیں، کیونکہ سابقہ ادوار میں تمام ترقیاتی عمل مہمند فنڈ سے مکمل ہوچکے ہیں، انہوں نے آفریدی جرگہ کو حوالہ کردہ ثبوتوں کے روشنی میں حق وسچ پر مبنی فوری فیصلہ صادرکرنے کا پر زور مطالبہ کیا، اوربتایاکہ فریق مہمند جانبدارانہ فیصلہ کسی بھی صورت منظور نہیں کرینگے۔صافی گرینڈ جرگہ نے مطالبہ کیا کہ مہمند کیڈٹ کالج میں مہمند طلباء کے لئے مختص کوٹہ سمیت نوکریوں میں بے انصافی نہ کی جائے۔اور مقررہ کوٹہ پورا پورا دی جائے، پریس کانفرنس میں صافی گرینڈ جرگہ نے اعلان کیا، کہ دونوں مطالبات کی حل تک پولیو قطروں سمیت تمام سرکاری تقریبات سے مکمل بائیکاٹ ہونگے، اور اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگر ہمارے مطالبے حل نہ ہوئے۔تو مہمند قوم کے باقی قبیلوں سے باہمی جرگہ کرکے ان کو بھی اپنے ساتھ بائیکاٹ میں شامل کرینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments