پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم صدائے مظلومین کے رہنما آغا مزمل حسین پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنما مجاہد حسین طوری ، ایم ڈبلیو ایم کے شفیق مطہری نے کہا کہ غلام جان مارکیٹ میں قبائلی رہنما ملک شریف زمان کو قتل کا واقعہ افسوس ناک ہے اور کہا کہ واقعہ ضلع کرم کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے عوام بدامنی پھیلانے کی ہر کوشش اور سازش کی مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک شریف زمان کے قاتل تین روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونا افسوس ناک ہے اور پولیس سمیت متعلقہ ذمہ دار حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور قتل میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے شیعہ سنی بھائیوں کی طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں مگر بعض عناصر علاقے کی امن کو خراب کرنے کی درپے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments