پاراچنار( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں سابق سینٹر علامہ عابد الحسینی کی قیادت میں قدس ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے شہید چوک پاراچنار پہنچے جہاں مظاہرین کے اجتماع علمائے کرام نے خطاب کیا۔
سابق سینٹر علامہ سید عابد الحسینی ، علامہ خیال حسین اور دیگر مقریرین نے کہا فلسطینوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم افسوسناک ہیں اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک امر مسلم ممالک کی خاموشی ہے راہنماوں فلسطین اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم فوری طور پر روکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر مظالم کا سلسلہ نہ روکھا گیا تو احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments