قبائلی ضلع کرم میں بالش خیل اور پاڑہ چمکنی قبائل کے اراضی کا تنازعہ حل کرنے کیلئے سرکاری سطح پر جرگہ قائم

پاڑاچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں بالش خیل فورٹ میں مسلہ بالش خیل کے حل کیلئے ضلع کرم کے بائیس رکنی مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم، کمانڈر 73بریگیڈ اور کمانڈنٹ کرم ملیشیاء نے شرکت کی اور مسلے کے حل کیلئے فریقین سے پانچ پانچ کا انتخاب کیا گیا ،
بالش خیل اور پاڑہ چمکنی قبائل کے مابین شاملاتی اراضی پر تنازعے کے حل کیلئے لوئر کرم بالش خیل قلعہ میں جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر ، ایم این اے ساجد طوری ، کمانڈر 73 بریگیڈ ، کمانڈنٹ کرم ملیشیا اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ضلع کرم میں اراضی تنازعات کے حوالے سے تمام مسائل پر امن طور پر حل کئے جائیں تاکہ ضلع کرم میں مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو جرگہ میں عمائدین کی موجودگی میں کافی گفت و شنید کے بعد اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ بالش خیل کے حل کیلیے پارلیمینٹرینز کی سرکردگی میں جرگہ منعقد ہوگاجس میں فریقین قوم کےمشورے سے پانچ پانچ افراد منتخب کرکےپارلیمنٹرین کی جرگے میں مدد کرینگے اور مسلے کا حل مری معاہدے کی روشنی میں ہوگی جرگہ میں فریقین سے تحریری طور پر دستخط بھی لئے گئے ماہ اپریل کے 19تاریخ کو مسئلے کے حل کیلئے لائحہ تیار کرنے کے حوالے سے جرگے کا اگلا سیشن منعقد ہوگاجس میں مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی پر تفصیلی گفت و شنید کی جائیگی جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی وبقاء اور مسئلہ بالش خیل و پاڑہ چمکنی کے پر امن حل کیلیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گئیں
جرگے میں ڈپٹی کمشنر کرم جناب ڈاکٹر آفاق وزیر سمیت کمانڈر 73 بریگیڈ نجف عباس اعوان،کمانڈنٹ کرم ملیشیاء جمیل الرحمان، پارلیمنٹرینز، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، صدر تحریک حسینی حاجی عابد حسین، حاجی سلیم خان مشران بالش خیل و پاڑہ چمکنی اور اپر لوئر وسنٹرل کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں