ایبٹ آباد( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ڈی پی او ایبٹ آبادجاوید اقبال کے ہمراہ اشعبہ تفتیش ضلع ایبٹ کے دفتر کا دورہ کیا، ایس پی شعبہ تفتیش اشتیاق احمد نے ڈی آئی جی ہزارہ کو شعبہ تفتیش کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ پولیس کے اندر شعبہ تفتیش نمایا ں اہمیت کا حامل ہے اور اس شعبہ کا مضبوط ہونا نہایت ہی ضروری ہے اس لیے شعبہ تفتیش سے منسلک پولیس افسران تفتیش میرٹ کی بنیاد پر تمام مقدمات کی تفتیش کریں۔ پولیس اہلکاروں کو چاہئے کہ جدید تفتیشی کورس میں بھرپور حصہ لیں اور تفتیش کے عمل میں بہتری پیداکریں ہمارے صوبے میں تفتیش کی جدیدتربیت کے لئے پولیس سکول آف انوسٹی گیشن قائم ہے جہاں پر ہر عہدہ کے پولیس افسران کے لئے جدید تفتیش کے کورسز کروائے جاتے ہیں پولیس افسران کو مختلف کورسز میں شامل کریں اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیشی عمل کو مزید تیز کیا جائے اور سنگین جرائم کی روک تھام اور عدم پتہ مقدمات کو ٹریس کرنے کی کوشش کریں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ کے افیسر انچارج انوسٹی گیشن کو ہدایت جاری کریں کہ وہ کوئی بھی وقوعہ رونما ہونے کی صورت میں فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر جیو ٹیگنگ اور ثبوت اکھٹے کریں تاکہ مقدمہ کی تفتیش جلد مکمل کریں تاکہ مجرمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جاسکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments