پشاور میں ایک دوسرے کے خون کے پاسے خاندان رام ہوگئے، 20 سالہ دشمنی ختم، ماضی کو بھول کر دونوں دشمن خاندان بغل گیر ہوگئے

پشاور( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) 20 سالوں سے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے دو متحارب خاندان نے ماضی کو بھول کر دشمنی ختم کردی، قریش خان، کریم خان کی دشمنی نیاز علی خان، سرتاج خان، جہانزیب خان کے مابین 20 سال سے چلی آرہی تھی ان 20 سالوں میں فریق اول کی طرف سے چاربندے مارے گئے تھے اور فریق دوئم سے3 بندے مارے گئے تھے اور دشمنی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ مزید خون خرابے کی جانب گامزن تھا، تاہم خونی دشمنی کو ختم کرنے کیلئے جرگہ مشران ملک ریاض، شیخ کریم جان، شیخ شفیع اکبر، ملک افضل، ملک فقیر نے دن رات کاوشیں کیں کہ کسی طرح یہ خونی دشمنی کاخاتمہ ہو، اللہ اللہ کرکے ان کی کاوشیں بالا آخر کار رنگ لے آئیں اور گذشتہ روز جرگہ مشران ملک ریاض، شیخ کریم جان، شیخ شفیع اکبر، ملک افضل، ملک فقیرکی انتھک جدوجہد وکاوشوں کے بعد گذشتہ روز ہزارخوانی حجرہ شیخ کریم جان میں کامیاب جرگہ ہوا، دونوں فریقین نے قرآن پاک پرہاتھ رکھ کرآئندہ بھائی چارے سے رہنے کا عہد کیا، دونوں فریقین نے 30.30 لاکھ شیخ کریم جان کے پاس بطورگارنٹی رکھوائے ہیں ، اس موقع پرفریق اول کے اوپر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوا تھا، لیکن فریق دوئم نے معاف کردیا اس موقع پرڈی ایس پی ہزارخوانی اورعلاقہ کی عوام نے جرگہ میں شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں