جنوبی وزیرستان وانا سکاوٹس کیمپ شاہراہ پر خصوصی افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں خصوصی افراد نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے سکاوٹس کیمپ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے، مطالبہ کیا کہ خصوصی افراد کیلئے مخصوص کوٹہ کے مطابق انہیں تمام حقوق دئے جائیں، دو گھنٹے تک جاری رہنے والے دھرنے کے شرکا کے ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی کی کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیاگیا، خصوصی افراد کے یونین کے صدر ولی وزیر کا کہنا تھا، کہ ان کے مطالبات میں سے خصوصی افراد کیلئے بیت المال سے وظیفہ، سول ترقیاتی کاموں میں ان کا حصہ، تعلیم اور محکمہ صحت میں ان کے مختص کوٹہ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
اس موقع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے کہا، کہ انہیں خصوصی افراد کا خیال رکھنا ہوگا، ان کے کئی مطالبات ہم نے آگے کاروائی کیلئے بھیج دئے ہیں، جبکہ مزید ان کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کیا جائیگا۔ ایڈیشنل اسسٹنث کمشنر نے کہا، کہ خصوصی افراد کے مطالبات آئینی ہیں، جن کی حل کی یقین دھانی پر انہوں نے دو گھنٹے بعد دھرنا ختم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں