شمالی وزیرستان میں اتمانزئی قبائل کا گرینڈ امن جرگہ

میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرانشاہ میں اتمانزئی جرگے کا چوتھا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا- جرگے میں قبائلی مشران ملکان ، طلبہ ، سیاسی و سماجی شخصیات و نوجوانوں نے شرکت کی، جرگے میں وزیرستان کے تمام قبیلوں پر مشتمل نمائندہ کمیٹی تشکیل دی گئی- کمیٹی حکومت و فورسز ساتھ قیام امن و متاثرین کی واپسی ، قدرتی وسائل پر عوام کا حق و دیگر اھم مسائل پر بات کرینگے ۔ تمام قبیلوں سے کمیٹی کے لیے چار چار افراد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی 5 اکتوبر کو حکومت کے ساتھ پہلی نشست کرے گی۔۔ قبائلی عمائدین نے واضح کیا کہ
آگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو اس کے بیانک نتائج ہو سکتے ہیں۔
جرگہ مطالبات :
قیام امن پر کوئی سمجوتھا نہیں کیا جائے گا، آگر قیام امن میں حکومت ناکام ہو جائے تو جرگہ ائندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
پولیس میں مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے ۔
افغانستان سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی اور بکاخیل کیمپ کے متاثرین کی واپسی جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔
شمالی وزیرستان کے وسائل پر اتمانزائی قوم کا حق ہے حکومت چوری کرنا بند کر دے۔
کسی بھی علاقے میں ناخوشگوار واقعے کے بعد علاقے کے مشران کے بغیر سرچ اپریشن کے نام پر کسی کی چاردر و چاردیواری کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے۔
اپریشن ضرب عضب کے دوران مسمار/ منہدم گھروں،دکانوں اور مارکیٹوں کے طے شدہ معاہدے کے تحت فوری معاوضے کی ادایئگی یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں